ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا کے بیٹے مہندر بی جے پی میں شامل

گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا کے بیٹے مہندر بی جے پی میں شامل

Sun, 15 Jul 2018 00:04:11    S.O. News Service

گاندھی نگر ،14جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات کے سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا کے بیٹے مہندر سنگھ واگھیلا بی جے پی میں شامل ہوئے۔وہ دو بار کانگریس کے ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں۔

مہندر سنگھ واگھیلا کا بی جے پی میں شامل ہونا دو ہفتے سے بھی کم وقت میں اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپوزیشن پارٹی کے لئے دوسرا جھٹکا ہے۔

گزشتہ تین جولائی کو سینئر لیڈر کنورجی باولیا نے کانگریس چھوڑ دیا تھا اور ریاست میں حکمراں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ انہیں فوری کابینہ وزیر بنایا گیا۔بی جے پی میں شامل ہونے کے فورا بعد سنگھ نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر نشانہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی طریقہ کار کو دیکھتے ہوئے ملک کی سب سے پرانی پارٹی کو مستقبل قریب میں زندہ کیا جانا ممکن نہیں لگتا ہے۔سنگھ شمالی گجرات کے بایڈ اسمبلی سیٹ سے 2007 اور 2012 میں مسلسل دو بار منتخب ہوئے۔ ریاستی بی جے پی صدر جیتو واگھانی نے یہاں کہاکہ دو بار کے ممبر اسمبلی اور گجرات کے سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا کے بیٹے (مہندر سنگھ واگھیلا) بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔سنگھ نے اگست 2017 میں راجیہ سبھا انتخابات کے دوران کانگریس امیدوار احمد پٹیل کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

تاہم انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس پارٹی چھوڑ دی تھی۔ تب انہوں نے اسمبلی انتخابات نہیں لڑا تھا اور نہ ہی کسی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ اب بی جے پی میں کیوں شامل ہوئے ہیں تو سنگھ نے کہا کہ گاندھی کے طریقہ کار کی وجہ سے پارٹی مستقبل قریب میں نہ تو گجرات میں اور نہ ہی ملک میں کہیں اور بحال ہوگی۔ یہ واقعات ایسے وقت میں ہوا ہے جب بی جے پی صدر امت شاہ اپنے آبائی ریاست گجرات کے دورے پر ہیں۔

بی جے پی صدر کل دیر رات یہاں پہنچے اور بھگوان جگن ناتھ مندر میں’منگلا آرتی‘ میں شامل ہوئے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا شنکر سنگھ واگھیلا بھی بی جے پی میں شامل ہوں گے تو سنگھ نے اس کا سیدھا جواب دیا اور کہا کہ ان کے والد اپنے اگلے قدم کے بارے میں خود فیصلہ کریں گے۔سال 2017 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے اس وقت کے ایم ایل اے شنکر سنگھ نے کانگریس کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔نتیجے کے طور پر 13 ممبران اسمبلی نے کانگریس چھوڑ دی تھی۔ ان میں سے کچھ بعد میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور الیکشن لڑا۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی سیٹیں بھلے ہی کچھ گھٹ گئیں، لیکن اس نے واضح اکثریت حاصل کر لیا۔


Share: